وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کی طرف سے جاری اصلاحات اور کپاس کی آئندہ فصل کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کو کپاس کی متوقع فی مجموعی پیداوار کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اس میں اضافے کیلئے تجاویز سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو کپاس کی سپورٹ پرائس کی تجاویز بھی پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے فوری اور طویل مدتی اقدامات پر ابھی سے عملدرآمد شروع کیا جائے. کپاس کی سپورٹ پرائس اعشاریوں، فی ایکڑ لاگت اور کسان کو ذیادہ سے ذیادہ منافع کو ذہن میں رکھ کر طے کی جائے گی. وزیرِ اعظم کو تحقیقی اداروں اور بیج کی سرٹیفیکشن پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے شفاف اور مؤثر سرٹیفیکشن کا طریقہ کار وضع کرنے اور صوبوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا. وزیرِ اعظم نے جعلی پیسٹی سائیڈ/کیڑے مار ادویات فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کی ہدایات دیں. اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونِ حصوصی جہانزیب خان، وزیرِ اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔
کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی کیلئے سیڈ سرٹیفیکشن شفاف اور مؤثر بنائی جائے: شہباز شریف
Mar 11, 2023 | 16:25