برطانیہ میں برفانی طوفان لاریسا سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا، جنوب مغربی علاقوں میں آج مزید برف باری اور بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں آج پورے دن بارش اور برفباری کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یارک شائر میں طوفان لاریسا کے زیر اثر ہونے والی برفباری کے بعد ہزاروں گھروں کی بجلی کئی گھنٹوں بعد بحال کردی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق شیفیلڈ میں برفباری کے سبب اسکول بند کردیے گئے، یہاں گزشتہ روز 1970 کے بعد سے مارچ میں سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق شیفیلڈ میں گزشتہ روز 30 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔