پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کل دوپہر2 بجے لاہورمیں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ ویڈیو لنک سے خطاب کرتےہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پنجاب میں انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے جس کے بعد نگران حکومت کے پاس انتخابی سرگرمیوں میں روکاٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے،نگران حکومت کا مقصد تحریک انصاف کو روکنا ہے۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن بھی ظل شاہ کی موت کی ذمہ دار ہے کیونکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان لوگوں کو پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن نے چن چن کر انہیں لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا جو ہمارے مخالف تھے ۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن بھی ظل شاہ کی موت کی ذمہ دار ہے کیونکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان لوگوں کو پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن نے چن چن کر انہیں لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا جو ہمارے مخالف تھے ۔