پشاور(آئی این پی ) خیبر پی کے میں صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت صحت کارڈ پرسی-سیکشن، انجیوگرافی، اپینڈیکس کا علاج صرف سرکاری ہسپتال میں ہوگا۔ علاوہ ازیں صحت کارڈ پر ٹانسلز، پتھری، آنکھ اور ناک کا علاج بھی صرف سرکاری ہسپتال میں ہوگا۔ انشورنس کمپنی نے پینل پر موجود تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو اعلامیہ جاری کردیا ہے، فہرست میں شامل دیگر تمام طبی سہولیات نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں یکساں مہیا ہوں گی۔
خیبر پی کے، صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ
Mar 11, 2024