پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا

Mar 11, 2024

اسلام آباد( نیٹ نیوز) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کیساتھ تجارتی خسارہ 0.5 فیصد بڑھ کر 4 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 4 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تجارتی خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ چین اور بھارت سے درآمدات کا بڑھنا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی چین اور سری لنکا کے لیے زیر جائزہ مدت کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، تاہم دیگر ممالک کے لیے براآمدت میں منفی نمو دیکھی گئی۔جولائی تا جنوری کے دوران پاکستان کی خطے کے 9 ممالک (افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، بھوٹان اور مالدیپ) کے لیے 21.64 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں تھیں۔اس کے برعکس رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران درا?مدات 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 7.32 فیصد بڑھ کر 7 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔جس کے نتیجے میں مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کا ان ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔پاکستان نے مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بھوٹان کو کوئی برآمدات نہیں کیں۔

مزیدخبریں