وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہتھیار پھینکنے والوں کیلئے عام معافی کا پھر اعلان

Mar 11, 2024

لاہور(نیٹ نیوز) نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں  واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کاپھر  اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر  واپس آئیں اور انہوں نے جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔ براہمداغ بگٹی اور  حیربیار  مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔

مزیدخبریں