پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا حصہ نہ بننے کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اور سیکریٹری خزانہ پیپلزپارٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا  ’ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اگر کابینہ میں شامل نہیں تو کس حیثیت میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کریں۔‘ایک سوال پر انہوں نے کہا  ماضی میں آئی ایم ایف نے دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورت کی کہ وہ جماعتیں حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں یا نہیں، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے۔ہمارے خرچے زیادہ آمدن کم ہے، آئی ایم ایف یہی کہتا ہے آپ کے خرچے بہت ہیں آمدن نہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ آمدن بڑھائیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ ٹیکس پیئرز بڑھائیں اور ریونیو کلیکشن ٹھیک کریں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں ہوتے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ایشوز کو حل کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف سے اچھا پیکج لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن