کویتی ماہر فلکیات نے ماہ صیام کی پہلی تاریخ پر نیا تنازعہ کھڑا کردیا

Mar 11, 2024

کویت سٹی (این این اائی )کویتی ماہر فلکیات عادل السعدون نے رمضان المبارک کے پہلے دن کے حوالے سے پیشین گوئیاں شائع کرنے کے بعد اپنے فالورز میں تنازعہ کو جنم دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ چاند 11 مارچ کی شام کو نظر آئے گا اور رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یکم رمضان مبارک فلکیاتی اعتبار سے 11 مارچ کو ہے اور شرعی نقطہ نظرکے مطابق 12 مارچ ہوگا۔ فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا چاند10 مارچ 29 شعبان 1445ھ دوپہر 12 بجے پیدا ہوگا۔ اس وجہ سے اسی شام کو اسینہ تو عام آنکھ سے اور نہ ہی لیپروسکوپی طور پر اسے دیکھنا ممکن ہے۔ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ "11 مارچ کی شام کو ہلال رمضان د نظر آئے گا، اور اسلامی قانون کے مطابق رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا"۔ انہوں نے کہا کہ چاند کا سورج کے ساتھ ملاپ 11 مارچ کو ہوگا"۔

مزیدخبریں