لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین اور سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ سویلین صدر منتخب ہونے پر نومنتخب صدر مملکت اور پارٹی کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پارٹی رہنما نے کہا آصف علی زرداری کا دوبارہ صدر مملکت بننا ایک نیک شگون ہے‘ انشاء اللہ اب پاکستان سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔آصف علی زرداری نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی ملکی سالمیت کو سہارا دیا ہے۔