لاہورْ( خصوصی نامہ نگار ) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے کہا کہ تمام اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ استقبال کریں، اللہ کا کروڑہا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں عطا کیں۔ انہوں نے کہا بہترین استقبال یہ ہے کہ روزے رکھیں، مخلوق خدا کی مقدور بھر مدد کریں اوراہل خانہ کا خیال رکھیں۔
اہل ایمان رمضان المبارک کا جذبہ ایمانی کیساتھ استقبال کریں:طاہرالقادری
Mar 11, 2024