لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف علی زرداری کو ملک کا 14واں صدر بننے پر مبارکباد دیتے کہا ہے کہ اب ایوان صدر صحیح معنوں میں ایوان مفاہمت کا کردار ادا کرے گا۔ چودھری اسلم گل ،عثمان ملک،رانا عرفان اور راؤ خالد نے مشترکہ بیان میں کہا اتحادی حکومت کے 10ماہ میں خاتمے کی پیش گوئی کرنے والوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، ہم اب ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ وقت اور ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ سب سیاسی جماعتیں ملکر پاکستان کو مسائل کی منجدھار سے نکالیں۔