لاہور (خصوصی نامہ نگار) علماء نے ہمیشہ آئین کے نفاذ ، تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے تاریخی کردار ادا کیاجو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور قران کے تحفظ کا ظاہری بڑا ذریعہ ہیں۔ جے یوآئی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی موجودہ اسمبلیاں زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آرہی۔انتخابی نتائج پر جے یو آئی نے اپنا دو ٹوک موقف دیا۔ مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی جے یوآئی کے جنرل کونسل اجلاس میں طے کی جائیگی۔یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ محمدیہ رائل سٹی شاہدرہ ٹاؤن جامعہ مسجد قباناصر پارک بلال گنج میں دستار بندی کی تقریبات سے خطاب کرتے کہیں ۔ان اجتماعات سے مولانا قاضی اویس ،مفتی کاشف ندیم‘مولانا قاری عبید الرحمن ،قاری عبیداللہ چترالی،مولانا شہزاد کریم ،مولانا گل نایاب و دیگر نے خطاب کیا۔