رمضان المبارک میں مستحق افراد سے تعاون کیا جائے:عبدالغفار روپڑی

Mar 11, 2024

لاہور (خصوصی نامہ  نگار) رمضان المبارک میں مستحق لوگوں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ وہ بھی روزے اچھے طریقے سے رکھ سکیں۔علماء قرآن وحدیث کے مطابق قوم کو زندگی گزارنے کا طریقہ بتائیں۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی نجات اور خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں مالدیپ نماز تراویح کیلئے جانیوالے طلباء سے خطاب کرتے کہی۔ اس موقع حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمن ناصر قاری محمد فیاض مولانا اسماعیل روپڑی اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا آپ خوش قسمت ہیں جو قرآن پاک سنانے کیلئے مالدیپ جا رہے ہیں یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ اسلام اور پاکستان کے سفیر بن کر غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔

مزیدخبریں