ننگرہار : 50 ایکڑ اراضی پر مالٹے کے باغات لگانے کا آغاز  

کابل( نوائے وقت پورٹ )  افغا نستان  کے صوبہ ننگرہار کی کینال کمپنی کے دوسرے فارم کی زمین پر 50 ایکڑ اراضی پر مالٹے کے باغات لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ زمین تین دہائیوں سے بنجر تھی اور اب اس پر پانچ زرعی کمپنیاں مالٹے کے باغات لگارہی ہیں جہاں شروع میں مالٹے کے 6600 درخت لگائے جائیں گے۔حکام کے مطابق کینال کمپنی کی زمینوں پر 9 ہزار 200 ایکڑ اراضی پر باغات لگائے گئے ہیں اور رواں سال یہ 10 ہزار ایکڑ تک پہنچ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن