لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھانی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راونڈر نہیں بنے۔ دنیا بھر لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہین نے خود بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔