لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری ۔سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن وہ گزشتہ روز کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دئیے۔ وقار یونس نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دئیے۔ انہوں نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر8 پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔