لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کی ہدایات کے باوجود اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن نے انتخابات کروا ڈالے جس پر آی ٹی اے کے الیکشن پر سوالات اٹھ گے۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی آئی ٹی اے کے انتخابات ملتوی کرنے کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوے الیکشن کا انعقاد کروا دیا جس میں نیشنل سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوے تیسری بار طارق محمود مرتضیٰ کو صدر بنایا گیا، ایم طفیل چیمہ سیکرٹری جنرل اور سید احسن رضا کو خزانچی منتخب کیا گیا جبکہ قومی سپورٹس پالیسی کے تحت سلیم سیف اللہ نے تیسری بار پی ٹی ایف کے صدر کا الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی تھی۔ صدر پی ٹی ایف اعصام الحق نے طارق مرتضیٰ کو خط لکھ کر 10 دن کیلئے انتخابات ملتوی کرنے سمیت ان پر واضح کردیا تھا کہ وہ قانونی طور پر الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کی ہدایات نظر انداز
Mar 11, 2024