لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دے دئیے ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دبئی میں آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دی تھی۔ اگرچہ پی سی بی نے حال ہی میں ایونٹ کیلئے 3 بڑے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک اہم مالی عزم کا اعلان کیا، تاہم متعدد حل طلب مسائل بدستور برقرار ہیں۔ موجودہ حالات کے درمیان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان مشکوک دکھائی دیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچز اپنے ہوم گرانڈز پر کھیلنے کی طرف مائل ہے جبکہ پی سی بی ابھی تک غیر فیصلہ کن ہے۔ ہندوستان کے میچوں کے میزبان کے طور پر یو اے ای کا آپشن میز پر ہے۔ پی سی بی کے نئے چیئرمین محسن نقوی اگلے ہفتے ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔ محسن نقوی کا مقصد چیمپئنز ٹرافی سے متعلق معاملات پر آئی سی سی اور ہندوستانی بورڈ حکام کے ساتھ کھلی بات چیت کرنا ہے جس میں حل اور وضاحت کی تلاش ہے۔