لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم معیشت میں حصہ ڈالنے والے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی روایت ڈالیںگے ،موجودہ حالات میں مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے‘ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک‘ ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر، شاہد حسن شیخ اور سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹ میں اضافے کے بغیر ملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ افراد کی مشکلات دن بدن بڑ ھ رہی ہیں ،مطالبہ ہے کہ رجسٹرڈ مینو فیکچررز کی طرز پر کمرشل امپورٹرز کو بھی کسٹمز ڈیوٹیز میں ریلیف دیا جائے۔