لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس پاکستان‘ یو این ویمن اور ڈنمارک کے سفارتخانہ نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے گالا کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے خواتین میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت کو نمایاں کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا جشن منانے اور انکی صحت وترقی کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے عہد کا پیغام دیا گیا۔اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰنے کہا معاشرے خواتین کی مکمل شرکت سے ہر کسی کی جیت ہوتی ہے۔ پاکستان میںکام کرنے والی خواتین کی تعداد 22.5 فیصدہے جو دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔ چیئر پرسن این سی ایس ڈبلیو نیلوفر بختیار نے کہا آج میں ان خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے ہنر کا لوہا منوایا۔ ڈینش سفیر کی اہلیہ اور اسلام آباد فورین ویمن ایسوسی ایشن کی ایکٹنگ پریزیڈنٹ نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ نمائندہ یو این ویمن کنٹری لانسانا وانہ نے کہا انٹرنیشنل ویمنز ڈے دنیا بھر میں خواتین کی ترقی اور کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ‘ ڈینش سفارتخانہ نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے گالا منایا
Mar 11, 2024