فیروزوالہ:صاف ستھرا پنجاب مہم بری طرح ناکام افسروںکاغذی کارروائی

Mar 11, 2024

 فیروزوالہ( نامہ نگار) صاف ستھرا پنجاب مہم تحصیل فیروز والا میں بری طرح ناکام افسران کاغذی کاروائی اور فوٹو سیکشن تک محدود ہوکر رہ گئے میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والا کے تمام علاقہ جات رچنا ٹاؤن، پیپلز کالونی، پنڈ فیروز والا ،ونڈالہ نہر، رانا ٹاؤن اور دیگر علاقوں کی گلی گلی محلوں میں ابلتے گٹروں کے گندے پانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بدبو اور مچھروں کی بھرمار بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ٹاؤن کمیٹی فیروز والا کے افسران اور سی او گہری نیندسونے اور دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ علاقہ کے مکینوں نے میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والا کے سی او اور دیگر عملے کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے الزام لگایا ہے سینٹری ورکرز عملہ صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہ دے رہا ہے بلکہ علاقہ سے غائب رہتے ہیں۔ افسران ان سے ماہانہ بھاری ندرانہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہ دی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر بلدیات اورکمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں