آئی جی کادورہ سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹاؤن ،زیر تعمیر عمارت کا معائنہ 

 لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن احمد زونیر چیمہ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو زیر تکمیل جاری کام بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل کاموں کو اعلیٰ سٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کو پولیسنگ سروسز بہترین ماحول میں فراہم کی جائیں گی۔ سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور دیگر اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ سی ٹی ڈی کارپورل سید زرتاج علی شاہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 4 لاکھ 73 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد اقبال مرحوم کی اہلیہ کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے جاری کئے گئے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کانسٹیبل احسن ایوب کو بیک بون انجری کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی کانسٹیبل رحمت اللہ کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔سیالکوٹ پولیس کے سینئر کلرک سید ندیم رضا کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔ راولپنڈی پولیس کے ٹریفک وارڈن واجد محمود کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ سرگودھا کے ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ممتاز کو علاج معالجے کیلئے 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن