بین الاضلاعی نوسرباز الٹی گینگ  کی 2  خواتین ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے بین الاضلاعی نوسرباز الٹی گینگ کی 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انویسٹی گیشن گلبرگ زاہد سلیم پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز الٹی گینگ کی 2 ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار لیڈی ملزمان میں شمیم کومل اور وردہ بی بی شامل ہیں۔لیڈی ملزمان رکشہ میں سوار ہو کر الٹی کرنے کے بہانے ساتھ بیٹھی سواری کے پیسے اور قیمتی سامان نکال کر فرار ہو جاتیں تھیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے شہر میں متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن