لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سفاک ملزم عبدالواسع نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں گذشتہ برس جائیداد تنازع پر دادا کو قتل کیا تھا۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ کوائف ائیر پورٹ کی پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے۔ ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں بالآخر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سنگین جرائم کے مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،داداکاقاتل پوتا گرفتار
Mar 11, 2024