سرگودھا(نمائندہ خصوصی)جیل کی حوالات میں بند قیدی نے سگریٹ نہ ملنے پر تلخ کلامی میں تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ساتھی قیدی کو گھائل کر دیا۔جس پر انتظامیہ نے زخمی کو جیل ہسپتال اور حملہ آور کو الگ بند کر کے وقوعہ کا مقدمہ ملزم کے خلاف درج کروا دیا،تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پور جیل کی حوالات میں بند ہادی پورہ بھلوال کے قیدی محمد اعظم نے سگریٹ نہ دینے پر تلخ کلامی میں تیز دھار آلہ سے ساتھی قیدی سیف اللہ کو گھائل کر دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ پر تھانہ شاہ پور صدر پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔