پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کی : عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کی، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے بھی حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کرکے ریاست کیخلاف بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے، دھرنے ،روڈ بلاک ،فوجی اور سول تنصیبات پر حملے ان کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نگہبان رمضان پیکج شروع کرکے غریب عوام کے دکھوں میں شامل ہوئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو اس نگہبان پیکج سے بھی شدید تکلیف ہو رہی ہے اور وہ اس کی شدید مخالفت کر رہے ہیں، عارف خان سندھیلہ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں مل کر ملکی خوشحالی کیلئے کام کریں گی ، قائد عوام نوازشریف کے ویژن کو شہباز شریف اور مریم نواز عملی جامہ پہنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...