کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر رْکن بننے والے نااہل کس منہ سے ایم کیو ایم پر الزامات لگا رہے ہیں؟ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی سے جاری بیان میں کہا 2024 کے عام انتخابات میں ریاست کو گھر کی باندی بنا کے رکھنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا سانحہ 9 مئی سانحہ مشرقی پاکستان جیسا بدترین واقعہ اور دشمنانِ پاکستان کو خوش کرنے کے لیے تھا۔ ارکان نے یہ بھی کہا مداحوں کے ایک حلقے کو سیاسی جماعت کا نام دینا سیاست کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔