اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (سائوتھ ریجن ) منیر شیخ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (اسٹیبلسمنٹ اینڈ ڈسپلن) ڈار علی خٹک کے زیر صدارت ،منعقد ، اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے166افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔ جس کی باقاعدہ منظوری سیکرٹری مواصلات اور انسپکٹرجنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے دی ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی سیکرٹری مواصلات کے زیر صدارت وزارت مواصلات اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے (10) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(گریڈ17-) کو سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس(گریڈ18-) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔محکمانہ پروموشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ا یڈیشنل انسپکٹر جنرل (سائوتھ ریجن ) کے زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلا آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں(45)انسپکٹرز (گریڈ16- )کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (گریڈ17-) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ڈی آئی جی (اسٹیبلسمنٹ اینڈ ڈسپلن)کے زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلا آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ( 111) سب انسپکٹرز(گریڈ 14-) کوانسپکٹر ز(گریڈ16- ) کے عہدے پرتر قی دی گئی۔