نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے166افسروں کی ترقی  

Mar 11, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (سائوتھ ریجن ) منیر شیخ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (اسٹیبلسمنٹ اینڈ ڈسپلن) ڈار علی خٹک کے زیر صدارت ،منعقد ، اجلاس  میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے166افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔ جس کی باقاعدہ منظوری سیکرٹری مواصلات اور انسپکٹرجنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے دی ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی سیکرٹری مواصلات کے زیر صدارت وزارت مواصلات اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے (10) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(گریڈ17-) کو سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس(گریڈ18-) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔محکمانہ پروموشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ا یڈیشنل انسپکٹر جنرل (سائوتھ ریجن ) کے زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلا آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں(45)انسپکٹرز (گریڈ16- )کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (گریڈ17-) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ڈی آئی جی (اسٹیبلسمنٹ اینڈ ڈسپلن)کے زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلا آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ( 111) سب انسپکٹرز(گریڈ 14-) کوانسپکٹر ز(گریڈ16- ) کے عہدے پرتر قی دی گئی۔

مزیدخبریں