لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ خیبر پی کے کے ضلع اپرکوہستان میں کومیلہ کے مقام پر ازسرنو تعمیر کی گئی جامع مسجد کا افتتاح کردیاگیا۔ یہ جامع مسجد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واپڈا کی جانب سے 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ جامع مسجد سے ملحقہ ایک مدرسہ بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد علاقہ میں اسلام کے علوم کی ترویج ہے۔ مذکورہ مسجد کی تعمیر اگست 2021 میں شروع کی گئی تھی۔ یہ خوبصورت اور دلکش مسجد کومیلہ شہر کے عین وسط میں واقع ہے۔ واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی بہتری کے لئے 17 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے۔ علاقہ میں زیرتعمیر سکیموں کا تعلق ازسرنو آبادکاری، سماجی بہتری اور ماحولیاتی ترقی سے ہے۔
اپرکوہستان میں ازسرنو تعمیر کی گئی جامع مسجد کومیلہ کا افتتاح
Mar 11, 2024