اسلام آباد(خبر نگار)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان، اسلام آباد بھر میں سروے کی بنیاد پر سفید پوش لوگوں تک سحری پہنچانے کیلئے چالیس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سحری پکائی جائے گی،آئی ایٹ مرکز،ایف سیون مرکز فلاور مارکیٹ،متصل گرانڈ سٹریٹ نمبر ٹین جی الیون ون،سٹریٹ نمبر 109 جی تھرٹین ون،گیٹ نمبر02 ایف نائن پارک اور پی ڈبلیو ڈی میں گرینڈ اوپن سحری کچن بنائے جائیں گے۔اتوار کو گرینڈ سحری پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ضلعی صد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسلام آباد بھر میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سے سحری بنا کرگلی محلوں،طلبا کے ہاسٹلز،بس اڈوں،اسپتالوں،اور عوامی مقامات پرتقسیم کی جائے گی،خدمت کمیٹی کے سینکڑوں رضاکار اس سحری تقسیم کے عمل میں حصہ لیں گے،اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما انعام الرحمان،یاسر عرفات بٹ،رانا زاہد،محمد شوکت سلفی اور میاں عمران علی بھی موجود تھے۔
مرکزی مسلم لیگ کا اس سال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنیکا اعلان
Mar 11, 2024