بلوچستان کی تعمیر و ترقی  اولین ترجیح،والد کے مشن کوجاری رکھوں گا ،جمال خان رئیسانی

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 260جھل مگسی سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیر ت ، دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوںسے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح  ہے ،  بنیادی سہولیات بلوچستان کے عوام کا اولین حق ہے جس کے لئے دن رات محنت کروں گا ، میں اپنے  شہید والد کا مشن جاری رکھوں گا وہ اتوارکو ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے بعد ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے امید ظاہر کی کہ صدر مملکت آصف علی زرداری تمام وفاقی اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور مساوی ترقی کے اپنے ویژن کو ترویج دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت ، تعلیم ، بنیادی ڈھانچے  ، عام لوگوں کو روزگار کی فراہمی  اور پسے ہوئے طبقات کے لئے دن رات کام کروں گا قومی اسمبلی سے بلوچستان کی ایک توانا آواز بنوں گاانہوں نے کہاکہ جھل مگسی ایک پسماندہ علاقہ ہے ،میرے شہید والد کا مشن تھا کہ اس علاقے  میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پورے بلوچستان کی ترقی میں حصہ  ڈالوں اس مشن کو آگے بڑھانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت، عوام  اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ضروری ہے، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ  بناس

ای پیپر دی نیشن