اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد فرحان احمد اور مجسٹریٹ سٹی غلام مرتضی چانڈیو نے اتوار بازار جی سکس کا دورہ کیا ریٹ لسٹ کو چیک کیا گیا۔ اوور پرائیسنگ اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کرنے پر 9 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فرحان احمد نے سٹال ہولڈرز کو سختی سے ہدایت جاری کی عوام الناس کی طرف سے شکایت ماہ رمضان میں اوور پرائسنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کروائی کرتے ہوئے ان کو جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اگر عوام کو قیمتوں کی زیادتی کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ ضلعی انتظامیہ کو فوری اپنی شکایت درج کروائ
اسسٹنٹ کمشنرفرحان احمد اور مجسٹریٹ سٹی کا اتوار بازار جی سکس کا دورہ
Mar 11, 2024