چکری(نامہ نگار)محمد بن اشرف ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی چوھدری ذوالفقار علی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی کے احکامات کے مطابق اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ گھیلا کلاں ذیشان عباس کاظمی سب انسپکٹر کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ گھیلاکلاں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد حفیظ ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران گشت وپڑتال مشکوک اشخاص و آمدہ احکامات افسران بالا بابت غیر معیاری و ناقص سی۔این۔جی سلینڈر مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔دوران چیکنگ ایک عدد ٹیوٹا ہائی ایس نمبری LWN1722جسکو ڈرائیور افشان انجم ولد میر اکبر خان ساکن کوٹلی ذاد کشمیرچلا رہا تھاجسکو روک کر چیک کیا گیا تو متذکرہ گاڑی ہائی ایس میں ایک عدد غیر معیاری سی۔این۔جی سلنڈر نصب پائا گئا جسکی بابت مذکور کوئی اوگراکا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔جسکو حسب ضابطہ قبضہ پولیس میں لے کر ڈرائیور معہ گاڑی ناقص و غیر معیاری سی این جی سلنڈر بند تھانہ چکری بحوالہ ایف آئی آر نمبر 37/24کیا گیا۔ اہل علاقہ نے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس گھیلا کلاں کی اس کاروائی کو سراہا۔
گھیلہ پٹرولنگ پوسٹ کی کاروائی،غیر قانونی سی این جی سلنڈر ان پبلک وہیکل بند
Mar 11, 2024