مرکز،صوبوںمیںحکومت سازی کاکام مکمل ہوچکا،ملک طاہرمحمود

Mar 11, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماء سا بقہ کو نسلربلدیہ ملک طا ہرمحمو د طاہری نے ایک بیان میںکہاہے کہ مر کزاور صو بوںمیںحکومت سازی کاکام مکمل ہوچکاہے،وفاق میںوزیراعظم میاں شہبا زشریف اور آصف علی زرداری منتخب نما  ئندگان کی وو ٹوںسے صدرپاکستان منتخب ہوچکے ہیں،پنجاب میں قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف کی ہونہاراور بہادر بیٹی مریم نوازشریف وزیراعلی پنجا ب منتخب ہوکرجس اعلی ظرفی کے متحرک کردارکوعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سامنے لارہی ہیں،وہ پنجا ب کی سیاسی تاریخ میںاپنے کرداراورخدمات کو سب سے آگے لے کرجانے میںکامیاب ہوجا ئینگی، ملک طاہرمحمودنے کہاکہ پی ٹی آئی والے اب آئندہ پانچ سال کیلئے وقت کاانتظا ر کر یں،موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہے، وزیراعظم میاںشہباز شر یف اپنے انقلابی ویژن سے ملک وقوم کوایک مرتبہ پھرمعاشی خوشحالی کی راہ پرگامزن کرکے دکھا ئینگے ،تما م طبقات سے متعلق لوگوںکے مسائل حل ہونگے، وزیراعظم میاں شہبازشریف،وزیراعلی پنجا ب مریم نوازشریف اپنی تقاریرمیںجن نکات پربات کرچکے ہیں، ان تمام پرعمل درآمدہوگا،لوگوںکور وزگار بھی میسرہوگا ، مہنگائی سے بھی نجات حاصل ہوگی، بے گھرلوگوںکواپناچھت بھی میسرآئے گا۔ 

مزیدخبریں