اسلام میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی گئی ہے،راجہ عمیر

Mar 11, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)اسلام میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی گئی ہے اور ہمیں اپنی بنیاد پر فخر ہے ہمیں بچے کی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی تاکہ وہ معاشرے کا کارآمد شہری بن سکے اور والدین کی عزت و توقیر میں اضافے کا سبب بنے۔ان خیالات کا اظہار جینٹری کالج گوجرخان کے وائس پرنسپل راجہ محمد عمیر نے جینٹری کالج بوائز اور گرلز کیمپس کی علیحدہ علیحدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی نامور مزاحیہ شاعر مرلی چوہان تھے جنہو ں نے اپنے مخصوص انداز میں اپنا کلام بالخصوص ترنم کے ساتھ پڑھ کر طلبہ کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر محفل لوٹ لی تقریب سے جینٹری گروپ آف کالجز کے سی ای او راجہ محمد حاشر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تعلیمی مستقبل کے بناو اور بگاڑ میں والدین، اساتذ ہ، دوست اور میڈیا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بہتر تعلیمی نتائج کے حصول کیلئے طلبہ کو موبائل فون کا استعمال محدود کر کے اپنی تمام صلاحیتیں حصول علم کے لیے صرف کرنی چاہئیںاس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سابق جنرل سیکرٹری شہزادہ اربا ب اعجاز بھی موجود تھے اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام حماد حفیظ، توصیف سعید،سجاد عامر،میڈم غلام زہرہ پرنسپل جینٹری گرلز کالج، میڈم ارم غضنفر کیانی وائس پرنسپل، میڈم سعدیہ صدف، میڈم مریم قمر مرزا،میڈم عروج طارق، میڈم ثنا جمیل اور میڈم اقرا کنول کو ایوارڈز دیے گئے۔طلبہ و طالبات نے مزاحیہ خاکے،تقاریر، ملی نغمے پیش کیے۔

مزیدخبریں