کہوٹہ ،رمضان المبارک اور زکوۃ کے مسائل پر مبنی محفل پاک

کہوٹہ (نامہ نگار) دینی درسگاہ مکتب تعلیم القرآن جامع مسجد مکی میں قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتما م(رمضان المبارک اور زکوۃ کے مسائل) پر مبنی محفل پاک، معروف عالم دین مولانا مفتی اعجاز احمد آف فیصل آباد کا خصوصی خطاب،بڑھی تعداد میں علمائے کرام اور معزین علاقہ نے شرکت کی، اپنے خطاب میں معروف عالم دین مولانا مفتی اعجاز احمد آف فیصل آبادنے کہا کہ روزہ جسم کی زکو ۃہے اور زکوۃ،عشرمال کوپاک کرتی ہے جس طرع نماز بدنی عبادت ہے اسی طرع زکو مالی عباد ت ہے،جس اللہ نے بدنی عبادات فرض کیں اسی اللہ نے مالی عبادات بھی فرض کیں ہیں جس محبت سے ہم نماز پڑھتے ہیں اسی محبت سے ہمیں زکو بھی ادا کرنی چاہے انہوں نے کہا کہ نماز کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہے، روزے کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہے اور زکو کو بھی بو جھ نہیں سمجھنا چاہے زکو کا بنیادی مقصد غریبوں کی مدد، معاشرتی فلاح و بہبود میں صاحب ثروت لوگوں کا حصہ ملانا اور مستحق لوگوں تک زندگی گزارنے کا سامان بہم پہنچانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن