اسلام آباد (خبرنگار) ممتاز شاعر اور ادیب سینئر بینکار محمد صدیق وارثی کی شاعری کی تیسری کتاب''متاع جاں'' زیرِ طبع ہے ،بہت جلد احبابِ ذوق کی تسکینِ طبع کے لیے دستیاب ہوگی ۔ اس سے قبل ان کی دو تصانیف ہمنوا اور ردیف نعت ادبی ،ثقافتی اور تدریسی حلقوں میں پڑیرائی کے گلاب حاصل کر چکی ہیں۔ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان سے متعلق صدیق وارثی کے نعتیہ مجموعے کو ان کے ہم عصروں نے ممتاز درجہ دیا۔ ردیف نعت کے گلہائے عقیدت پوٹھوار کے ثناء خوانوں کی زبانی سنے جاتے ہیں، املاک پبلی کیشنر مردان کی شائع کردہ "متاع جان" قدیم اور جدید شعری لہجوں کی مٹھاس محسوس کی جارہی ہے۔ مقبول شاعر شاہ روم خان ولی کے مطابق صدیق وارثی کی شاعر ی کا مرکزی وصف خالص جذبوں کی بہتاب ہے۔