بیول(نامہ نگار)سرکاری محکمے اپنا قبلہ درست کر لیں مریم نواز کی قیادت میں ہر ممکن عوام کو سہولتیں پہنچیں گئے جس طرح پنجاب کی عوام نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کیا انشااللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے وہی سرکاری افسر ڈیوٹی کرے گا جو عوام کا خادم بن کر کام کرے گا مسلم لیگ کا منشور ہی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے کوئی غفلت برداشت نہیں ہو گی اگر کوئی محکمہ غفلت میں پایا گیا تو اسکا سختی سے نوٹس لیا جائے گا کیوں کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ کو مینڈیٹ دیا ہے عوام کا اعتماد پر پورا اتریں گئے محکمہ جات عوام اور ملازمین عوام کا خادم بننے کے بجائے افسر شاہی میں مبتلا ہے قبلہ درست کر لیں تو بہتر ہو گا ورنہ مریم نواز کی قیادت کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنماوپارٹی ترجمان شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔