اشتہاری نصر حیات سکنہ سرگودھا گرفتار، کلرسیداں پولیس کے حوالے 

کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع گجرات کے اشتہاری نصر حیات سکنہ سرگودھا کو گرفتار کرکے اسے کلرسیداں پولیس کی حوالات میں بند کردیا۔ سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کے مطابق دوران شفٹ کامران یاسین اے ایس آئی راجہ خرم، راجہ عاصم اور شاہ زیب کے ہمراہ معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثنا ایک شخص نصر حیات کو روک کا چیک کیا گیا وہ خود ضلع سرگودھا کا رہائشی تھا جس پر اسے تکنیکی وسائل کو استعمال کیا گیا تو ملزم ضلع گجرات کے تھانہ جلال پور جٹاں کا اشتہاری مجرم نکلا جسے فوری قابو کر کے اسے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ جس پر افسران نے پوسٹ انچارج چوہدری عامر علی کامران یاسین اے ایس ائی اور پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن