یوسف پٹھان کی بھی سیاست میں انٹری

:بھارتی کرکٹ ٹیم کے  سابق بلے باز یوسف پٹھان نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اپریل اور مئی میں ہونے والے انتخابات میں سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ان امیدواروں میں یوسف پٹھان کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوسف پٹھان ٹی ایم سی کی طرف سے برہام پور کی نشست سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی اپنے بڑے بھائی کو سیاست میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوسف پٹھان 2011 کے ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم سے سیاست میں آنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل گوتم گمبھیر اور ہربھجن سنگھ بھی سیاست میں شامل ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے اسی ہفتے متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن