ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات اورذاتی دلچسپی سے صوبے بھرمیںتمام شہروںاوردیہات میںر مضا ن پیکج اورآٹاتقسیم کرنے کی کاروائی بڑے زورشور کے ساتھ جاری ہے،تحصیل ٹیکسلامیںبھی اے سی ٹیکسلاسلیمان اکبروڑائچ، کی زیرنگرانی تمام دیہات وقصبات اورٹیکسلا شہرمیںضر ور تمند اور مستحق افراد و گھرانے تک ان کی عزت نفس کاباقا عدہ خیال ر کھتے ہوئے محکمہ مال سے متعلقہ او ربلدیہ ٹیکسلاکے ا فسران وعملہ بشمول یونین کونسلزکے سیکرٹریزحضرات گھرگھرراشن پیکج پہنچانے کافریضہ انجام دیئے جارہے ہیں،عوام کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشر یف کے اس اقدام کوسراہاگیاہے۔
تحصیل ٹیکسلامیںرمضان پیکج ،آٹاتقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
Mar 11, 2024