راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتارکرکیاگیاایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبد الرف کی ہدایات پر سب انسپکٹر بشیر خان نے کاروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم فیصل حبیب کو گرفتارکرلیاملزم خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھاملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں ملزم نے متاثرہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے ملزم نے جعلی سمز کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاونٹ بنائے ہوئے تھے ملزم متاثرہ کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دھمکیاں بھی دے رہا تھاملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا گیاملزم نے متعدد ای میل اکاونٹ بنائے ہوئے تھیملزم نے مزکورہ ای میل ایڈریس پر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز رکھی ہوئی تھیں ملزم کے قبضے سے 3 عدد موبائل فون، یو ایس بی، مائیکرو کارڈ اور 12 سمز برآمد کرلیں ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔