پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین محسن داوڑ کی ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے محسن داوڑ کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے سربراہ نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دیدی۔یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں احتجاج کیا تھا۔اس احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کی ضمانت منظور
Mar 11, 2024 | 13:07