اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان بارے اہم مشاورتی اجلاس 

اسلام آباد(خبرنگار)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور عمائدین کا گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی، اجلاس میں گلگت اور سکردو کے عمائدین نے صوبائی دفاتر سے آن لائن بھی شرکت کی، مرکزی دفتر میں اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماں علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا احمد حسن ترابی، محمد یوسف آخونزادہ، سخی احمد جان، شہزاد علی، نگر سے علامہ شیخ منیر حسین، سکردو آفس سے مولانا محمد رضا بہشتی، سید مبشر کاظمی، مولانا سید اکبر علی شاہ، شیخ محمد ابراہیم، گلگت آفس سے حاجی شیر باز، حاجی نجات علی اور حاجی رازق علی نے آن لائن شرکت کی، اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل پر مشاورتی عمل کو مکمل کیا گیا اور تجاویز مرتب کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن