اسلام آباد(خبرنگار)کوکا کولا پاکستان اور مقامی غیر منافع بخش تنظیم رزق نے بھوک سے پاک پاکستان کے اپنے مشترکہ وژن کو جاری رکھنے کے لیے اپنی شراکت داری کو مسلسل چوتھے سال بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہ رمضان سے شروع ہونے والی اس شراکت داری کا مقصد نو شہروں میں آٹھ ملین سے زیادہ ایک وقت کے کھانوں کی تقسیم کرنا ہے جس سے سال بھر میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسان دوست پروگرام، گرورزق کے ذریعے، کسانوں کو فصلیں اگانے کے لیے بیج بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس شراکت داری کے بارے میں عائشہ سروری، سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی، کوکا کولا پاکستان اور افغانستان ریجن نے کہا پاکستان گلوبل فوڈ سکیورٹی میں چھٹے نمبر پر ہے اور اس بڑے پیمانے پر بھوک کے مسلے کا حل کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ممکن نہیں۔ رزق کے شریک بانی حذیفہ احمد نے کہاہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پیش کیے جانے والی خوراک غذائیت سے بھرپور، حفظان صحت کے مطابق اور مزیدار ہوں۔