اسلام اباد )نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ I-11/4 اسلام آباد کی تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس۔ میں جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی،اسلام آباد ہول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ I-11/4 کی تاجر برادری کا ایک بڑا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے I-11/4 کی ہول سیل منڈیوں کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ مارکیٹ میں لاقانونیت عروج پر ہے، آئے روز کے نام نہاد غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کے آپریشنز کی آڑ میں تنگ کرنے کا بازار گرم ہے۔ غیر قانونی تجاوزات اسی طرح جوں کی توں موجود ہیں اور یہ دکھاوے کے آپریشنز صرف اور صرف مال بٹورنے کے لئے کئے جاتے ہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔آئی الیون فور کی ہول سیل منڈیاں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،مارکیٹ یونینز سی ڈی اے کے عملہ کو پیسے دے کر پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں جا بجا گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں اور ان کو اٹھانے والا کوئی نہی، ایسا لگتا ہے کہ یہ اہم کاروباری ادارہ مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے لئے سونے کی چڑیا بنا ھوا ھے جو یہاں سے صرف مال بنانے آتے ھیں اور کوئی کام نہی کرتے۔ اس موقع پر سید سراج آغا کو چئیرمین جوائیٹ ایکشن کمیٹی نامزد کیا گیا اور دیگر تاجر نمائیندے جن میں بابو علیم، طاھر ایوب، اشفاق عباسی، اخلاق عباسی، چوہدری سفیر، چوہدری وسیم، ملک نصرت، چوہدری آصف، حاجی بشیر، حاجی شبیر، رضوان فاروق، حاجی نیاز حسین، میاں محمد صغیر کمیٹی کے ممبران نامزد ہوئے۔
اسلام آباد ہول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ کی تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس
Mar 11, 2024