راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریس کورس پولیس نے کمال آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 78گھروں، 17کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،21دوکانوں اور85افرادکے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہا رناصر نواز کا کہناتھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کمال آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن
Mar 11, 2024