راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزموں کی درخواست ضمانت خارج اور ایک کی منظور کرلی، عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج شراب کے مقدمے میں ملزم جنید، تھانہ پیر ودہائی میں درج چوری کے مقدمہ میں 2ملزموں سفیان وغیرہ، تھانہ رتہ امرال میں درج دھمکیاں دینے کے مقدمے میں 3ملزموں رشید وغیرہ اور تھانہ وارث خان میں درج گاڑی چوری کے مقدمے میں ملزم یاسر محمود کی جانب سے دائر درخواست ضماتیں سماعت کے بعد خارج کر دیں جبکہ تھانہ رتہ امرال میں درج منشیات کے مقدمے میںملزم وسیم وہاب کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔