برقع پہن کر ماہرہ خان کا رکشے میں سفر

 معروف اداکارہ ماہرہ خان کی برقع پہن کر رکشے میں سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "ہماری بِلّو باجی کے ہمراہ بہاولپور مارکیٹ کا دورہ"۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے برقع پہنا ہوا ہے وہ بابر ظہیر اور اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بہاولپور میں گھوم پھر رہی ہیں جہاں انہوں نے شاپنگ بھی کی، اس دوران چہرے پر نقاب کی وجہ سے ماہرہ خان کو پہچاننا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن پھر بھی اداکارہ کے مداحوں نے اُنہیں آنکھوں اور آواز سے پہچان لیا، حالاں کہ ویڈیوز میں ان کے دوست اُنہیں بِلّو باجی کہہ کر پکار رہے ہیں۔علاوہ ازیں ان دنوں ماہرہ خان کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ماہرہ خان کی شادی بزنس مین اور قریبی دوست سلیم کریم سے گزشتہ برس اکتوبر میں ہوئی جس کی تصاویر بعدازاں اداکارہ کی جانب سے خود جاری کی گئیں اور اب بھی ان کی فوٹوگرافی کرنے والی فوٹوگرافر فاطمہ طارق کی جانب سے معروف اداکارہ کے ولیمے کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنے ولیمے پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جو کہ سنہرے اور مہرون رنگ کی تھی، بتایا جارہا ہے ماہرہ خان نے بنٹو کاظمی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی اپنے ولیمے پر پہنی اور اداکارہ کا میک اپ انعم فاروق خان نے کیا، لیکن ان تصاویر سے یہ پتا نہیں چل سکا کہ ماہرہ خان کے ولیمے کی یہ تقریب اکتوبر میں ہی شادی کی دیگر تقریبات کے ساتھ ہوئی یا اس کا انعقاد بعد میں کیا گیا

ای پیپر دی نیشن